ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / گوا جانےو الوں کو کووڈ نگیٹورپورٹ لازمی : ملازمین کو رعایت

گوا جانےو الوں کو کووڈ نگیٹورپورٹ لازمی : ملازمین کو رعایت

Wed, 12 May 2021 15:15:20    S.O. News Service

کاروار:12؍ مئی (ایس اؤ نیوز) 12مئی سے جو بھی  گوامیں داخل ہوناچاہتےہیں ان کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی کووڈ نگیٹیو رپورٹ ساتھ میں رکھیں۔ کیونکہ گوا کی حکومت نے 12مئی سے ریاست میں داخل ہونےو الوں کے لئے کووڈ نگیٹیو (آر ٹی پی سی آر )رپورٹ لازمی قرار دیا ہے۔

اس سلسلے میں جنوبی اور شمالی گوا کے ڈپٹی کمشنروں نے حکم جاری کرتےہوئے اعلان کیا ہے کہ جو بھی ریاست میں داخل ہوں گے  اس کی جانچ کی رپورٹ لازمی لینی ہوگی۔ کاروار تعلقہ کے ماجالی اور جوئیڈا کے انموڈ چک پوسٹ کے ذریعے گوا جانے والے اس حکم سے متاثر ہونگے اور زیادہ نقصان ہونے کا خطرہ ہے۔

ملازموں کو چھوٹ : گوا میں جو بھی برسرروزگار ہے  وہاں کی کمپنیوں اور کارخانوں میں کام کررہے ہیں اور انہیں ان کی کمپنی کی جانب سے شناختی کارڈ دیا گیا ہے اگر وہ اپنا کارڈ دکھائیں تو انہیں چھوٹ دی جائے گی اور انہیں کووڈ نگیٹیو رپورٹ ضروری نہیں ہے۔ اور طبی علاج اور معاملات کو لےکر جو بھی گوا جانا چاہتاہے انہیں ضروری ہےکہ وہ اپنے ساتھ میڈیکل دستاویزات ساتھ  میں رکھیں۔ اگر کوئی مریض ایمبولنس کے ذریعے آتا ہے تو اس کو موقع دئیے جانے کا ڈپٹی کمشنر نے اپنے سرکلر میں کہا ہے۔


Share: